30 اگست، 2022، 1:16 AM

عمران خان کی سیلاب متاثرین کے لیے لائیو ٹیلی تھون، 5ارب روپے سے زائد رقم جمع

عمران خان کی سیلاب متاثرین کے لیے لائیو ٹیلی تھون، 5ارب روپے سے زائد رقم جمع

پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ لائیو ٹیلی تھون مہم میں پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پیر کے روز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہونے والی اس ٹیلی تھون مہم میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود بھی موجود تھے۔

ٹیلی تھون میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ معروف افراد جن میں شوبز، کھیلوں اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں نے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات کا اعلان کیا۔ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عمران خان کی 1992 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن انضمام الحق بھی ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے حالیہ سیلاب کو تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس سیلاب سے پاکستان کو ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ایک ہزار سے زائد جانیں بھی ضائع ہوئیں۔‘انہوں نے بتایا کہ ’ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو فلڈ ریلیف فنڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور ان کی نگرانی میں اس فنڈ کی رقم پورے پاکستان کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوکر متاثرین کی امداد کریں۔‘

News ID 1912200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha